مقبوضہ بیت المقدس23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی میں حال ہی میں منتخب حکومت پر فوج کے ایک ٹولے کی جانب سے شب خون مارنے کی سازش کیخلاف فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ کے باہر بھی ترکی میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ مسجد اقصیٰ کے باہر ترک حکومت کی حمایت میں جمع ہزاروں افراد نے ترکی کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی تھے جن پر ترک حکومت کی حمایت اور فوجی بغاوت کی سازش کی مذمت میں نعرے تحریر تھے۔احتجاجی مظاہرے سے عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیت المقدس کی کئی سرکردہ شخصیات جن میں سپریم اسلامی کمیٹی کے رکن انجینیر مصطفیٰ ابو زھرہ خاص طورپر شامل تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقامی قایدین نے ترکی میں فوجی بغاوت کی سازش کی مذم کرتے ہوئے انقرہ حکومت اور صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔فلسطینی شہریوں کی جانب سے ترکی کی حکومت کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں پر بیت المقدس میں ترک قونصل جنرل مصطفیٰ کارنج نے فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔